"لاہور: 17 اگست 2025 (اتوار) کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو گرفتار کرلیا۔"
یوٹیوبر سعد الرحمان، جو سوشل میڈیا پر ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں، کے خلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ وہ غیر قانونی آن لائن جوا کھیلنے والی ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ میں ملوث تھے۔
مزید یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ڈکی بھائی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایسی ایپس کو فروغ دیا جو عوام کو جوا کھیلنے کی ترغیب دیتی ہیں، ساتھ ہی ان پر فحش مواد پھیلانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق وہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کرتے رہے اور ان کے اکاؤنٹس پر جوئے سے متعلق مواد بھی اپ لوڈ کیا گیا تھا۔
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا اور ان کے قبضے سے آئی فون 16 پرو میکس بھی برآمد کرلیا۔
بتایا گیا ہے کہ ڈکی بھائی کی گرفتاری ہفتے کی شب لاہور ایئرپورٹ پر اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ دبئی سے واپس وطن پہنچے۔ ان کا نام پی این آئی ایل فہرست میں شامل ہے اور ان کے خلاف مختلف الزامات پر تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری ابتدائی مرحلہ ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں