میں بازار میں گھوم رہا تھا کہ اچانک میری بیوی مجھے وہاں خریداری کرتی نظر آئی! اس نے مجھے دیکھ لیا اور حیران ہو کر پوچھنے لگی، "سلیمان، آپ تو دوسرے شہر گئے ہوئے تھے!؟ آپ واپس کب آئے!؟" میں گم سم کھڑا حیران و پریشان تھا! اس نے اپنا سوال دوبارہ دہرایا، مگر میرے پاس اس کے سوال کا کوئی جواب نہیں تھا! مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ میں اسے کیا جواب دوں!
اتنے میں فاطمہ میرے قریب آ کر کھڑی ہو گئی! نازیہ نے مجھ سے پوچھا، "یہ عورت کون ہے!؟" میرے بولنے سے پہلے ہی فاطمہ بول پڑی، "میں سلیمان کی بیوی ہوں! آپ کون ہیں!؟" نازیہ حیران ہو کر بولی، "کیا!؟ ہاں، میں سلیمان کی بیوی ہوں! ہمارا نکاح پرسوں ہی ہوا ہے!؟" فاطمہ کی بات سن کر نازیہ ششدر رہ گئی اور حیرانی سے میری طرف دیکھنے لگی! میں نے نظریں چرا لیں اور زمین کی طرف دیکھنے لگا!
نازیہ نے غصے میں کہا، "کیا یہ عورت سچ بول رہی ہے!؟" میں نے بے بسی سے اثبات میں سر ہلا دیا! نازیہ نے مجھے خونخوار نظروں سے دیکھا اور وہاں ایک لمحہ بھی رکے بغیر چلی گئی! میں نے فاطمہ کو ساتھ لیا اور اسے گھر چھوڑ کر اپنے گھر پہنچا تو دیکھا کہ نازیہ اپنا سارا سامان سمیٹ چکی تھی! وہ اپنے میکے جانے کے لیے تیار کھڑی تھی! میں نے اسے بہت روکا، "نازیہ، میری بات سنو! پلیز!؟" مگر وہ نہ رکی! دونوں بیٹوں اور سامان کو لے کر وہ اپنے میکے چلی گئی!
میری ماں اور بہنوں کو جب میری دوسری شادی کا پتہ چلا تو سب نے سر پکڑ لیے! ماں نے غصے میں کہا، "تم نے یہ کیا کر دیا ہے، سلیمان!؟" میں بے بسی سے بولا، "بس ماں، ایک غلطی ہو گئی ہے مجھ سے!" گھر میں ایک سوگواری کی کیفیت چھا گئی! وہ رات میں نے اپنے بیڈروم میں تنہا گزاری! بار بار فاطمہ کی کالز آ رہی تھیں، مگر میں نے فون نہیں اٹھایا! تنگ آ کر میں نے فون ہی بند کر دیا!
اگلی صبح میں نازیہ کے گھر گیا، مگر وہاں کسی نے دروازہ تک نہ کھولا! مجبوراً میں واپس آ گیا! ادھر فاطمہ مسلسل مجھے کالز پر کالز کر رہی تھی! اتنے میں نازیہ نے کال کی اور کہا، "سلیمان، میں ہمیشہ کے لیے چلی گئی ہوں! اب کبھی واپس نہیں آؤں گی!!" میں سکتے میں آ گیا! دوسری طرف فاطمہ مجھ پر دباؤ ڈالنے لگی، "نازیہ کو طلاق دے دو! وہ اپنی مرضی سے گئی ہے، تمہارے ساتھ رہنا ہی نہیں چاہتی!"
میں نے بے بسی سے فاطمہ کو اپنے گھر میں شفٹ کر لیا! مگر اگلے ہی روز اچانک پولیس ہمارے گھر آ گئی!؟ مجھے اور فاطمہ کو گرفتار کر لیا گیا!؟ ہم پر الزام تھا کہ میں نے پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کی ہے اور نازیہ کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا ہے!!
تین چار دن اور رات میں اور فاطمہ نے جیل میں گزارے! پانچویں روز ہماری ضمانت ہوئی! پولیس نے چالان بنا کر ہمارا مقدمہ عدالت میں بھیج دیا! جو نکاح میرا فاطمہ کے ساتھ ہوا تھا، اس نکاح نامے میں مجھے کنوارہ ظاہر کیا گیا تھا!؟ میں حیران تھا کہ اس وقت میری عقل کہاں گم ہو گئی تھی!؟
نازیہ نے مجھ سے طلاق کا مطالبہ کر دیا!؟ بہت سے لوگوں نے صلح صفائی کرانے کی کوشش کی، مگر سب بے کار گیا! نازیہ کی جس کزن کے ساتھ میری بہن کی شادی ہوئی تھی، اس نے نازیہ کے کہنے پر میری بہن کو طلاق دے دی!؟ وہ روتی پیٹتی ہمارے گھر آ پہنچی!!
آخرکار، میں نے نازیہ کو طلاق دے دی! تین ماہ کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا اور مجھے اور فاطمہ کو پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے اور نکاح نامے میں غلط بیانی کرنے پر چھ چھ ماہ کی قید کی سزا دے دی!؟
ہمارے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی! چھ ماہ جیل میں گزارنے کے بعد جب میں باہر نکلا تو پتہ چلا کہ مجھے سرکاری نوکری سے بھی نکال دیا گیا ہے!! اب میرے پاس کچھ نہیں بچا تھا! کار بھی بیچنی پڑی! جو جمع پونجی تھی، وہ بھی ختم ہو گئی!!
میری چاروں بہنیں، جن میں ایک طلاق یافتہ ہے، بے بسی کے عالم میں گھر میں بیٹھی ہیں! نازیہ نے اپنے کزن سے شادی کر لی ہے، کیونکہ نازیہ اب بھی بہت خوبصورت اور اسمارٹ ہے!؟ اور سب سے تکلیف دہ بات یہ کہ وہ مجھے اپنے بیٹوں کو ملنے بھی نہیں دیتی!!
شکر ہے کہ مکان ہمارا اپنا ہے، ورنہ میں در بدر ٹھوکریں کھا رہا ہوتا!؟ پیٹ پالنے کے لیے ایک فیکٹری میں بیس ہزار ماہانہ تنخواہ پر مزدوری کر رہا ہوں!؟ گھر میں بہنیں سلائی کڑھائی کا کام کر کے گزارہ کر رہی ہیں!؟ فاطمہ اب بھی میرے ساتھ ہے، مگر مجھے وہ ایک ڈائن لگتی ہے!! اس کی منحوس شکل دیکھنے کو میرا دل نہیں کرتا!؟ اور وہ گھر کا کوئی کام نہیں کرتی!! ماں اور بہنیں ہر روز اس سے جھگڑتی ہیں!!
اللہ نے مجھے اولاد کی نعمت سے بھی محروم رکھا!؟ زندگی تنگی اور مشکلات میں گزر رہی ہے!
میں نے ٹھوکریں کھا کر اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ دوسرے کی بیویاں صرف دور سے دیکھنے میں ہی اچھی لگتی ہیں!! جو اللہ پاک نے آپ کو بیوی دی ہے، اور اگر وہ اچھی ہے، تو وہی سب عورتوں سے زیادہ خوبصورت ہے!! اللہ کا شکر ادا کریں اور اپنی زندگی برباد نہ کریں!!
کمرہ نمبر 302 اور 500 سال پرانی قبر کا خوفناک راز – دو سچی ہارر کہانیاں" --- 2 خوفناک کہانیاں ☠️ "کمرہ نمبر 3…
byNest of Novels June 23, 2025
JSON Variables
Welcome to Nest of Novels! Here, you'll find a collection of captivating Urdu novels, stories, horror tales, and moral stories. Stay tuned for the latest updates and new releases!