اللہ کی محبت اور توبہ کی قبولیت – حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ایمان افروز واقعہ
0Nest of Novels February 06, 2025
اللہ کی محبت اور توبہ کی قبولیت – حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ایمان افروز واقع
حضرت عمر رضی اللہ کے زمانے میں ایک شخص گویا تھا وہ ایک تارا ہوتا تھا وہ بجا بجا کے اپنی روٹی کماتا تھا جب بوڑھا ہو گیا آواز ختم ہو گئی تو جنت البقی میں گیا کہنے لگا یا اللہ جب آواز تھی تو لوگ سنتے تھے روٹی بھی چلتی تھی اب آواز گئی روٹی بھی گئی اب اس بڑھاپے میں کہاں جاؤں یا اللہ میرے رزق کا انتظام فرما مجھے معاف کر دے حضرت عمر رضی اللہ عنہ مسجد میں سوئے ہوئے تھے ان کو خواب میں آواز آئی میرا ایک بندہ جنت البقی میں مجھے پکار رہا ہے اسکی مدد کو پہنچو حضرت عمر رضی اللہ عنہ ننگے پاؤں ننگے سر دوڑے کہ پتہ نہیں وہاں پکارنے والا کون ابدال بیٹھا ہے دوڑے ہوئے اندر ائے تو قدموں کی آہٹ سنی گواہیے کی نظر پڑی کہ حضرت عمرؓ آ رہے ہے تو اس نے دوڑ لگا دی کہ آج تو میری خیر نہیں حضرت عمرؓ نے آواز دی کہ روکو میں تمہاری مدد کو آیا ہو میں خود نہیں آیا مجھے بھیجا گیا ہے وہ بوڑھا کہنے لگا کہ کس نے بھیجا ہے تو عمرؓ فرمانے لگے کہ جس کو تو نے پکارا ہے اسی نے مجھے بھیجا ہے تو وہ بوڑھا بیٹھ گیا کہنے لگا واہ میرے رب ساری زندگی تیری نافرمانی کی آج تجھے پکارا تو اپنے پیٹ کی خاطر پکارا اور تو نے اتنا بڑا لاج رکھا اتنی مجھے عزت دی اے اللہ مجھے معاف کرنا یہ کہہ کر اسکی چیخ نکل گئی اور وہ مر گیا عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے خود اس کا جنازہ پڑھا ۔ ایک روایت میں آتا ہے کہ اللہ تعالی حضرت داؤد علیہ السلام سے فرماتا ہے کہ اے داؤد ؑ اگر میرے بندوں کو پتا چل جائے کہ میں ان سے کتنی محبت کرتا ہوں تو ان کے کلیجے پھٹ جائیں !! اگر میں نافرمانوں سے اتنی محبت کر تا ہوں تو فرمانبر داروں سے کتنی کرتا ہوں گا۔سبحان الله
کمرہ نمبر 302 اور 500 سال پرانی قبر کا خوفناک راز – دو سچی ہارر کہانیاں" --- 2 خوفناک کہانیاں ☠️ "کمرہ نمبر 3…
byNest of Novels June 23, 2025
JSON Variables
Welcome to Nest of Novels! Here, you'll find a collection of captivating Urdu novels, stories, horror tales, and moral stories. Stay tuned for the latest updates and new releases!