یہ سچا واقعہ ہے ایک بہن کا۔۔۔۔۔ Real Life Story
شادی کے کچھ دن بعد ایسے حالات ہو گئے کہ شوہر کا کاروبار ختم ہونے لگا۔۔۔۔ 4 ماہ میں دونوں گاڑیاں بک گئیں۔۔۔۔
6 ماہ سسرال والوں نے ساتھ رکھا، مگر اس کے بعد انہوں نے بھی الگ کر دیا۔۔۔
آج بھی وہ رات یاد ہے جب میں نے شوہر سے پوچھا تھا ۔۔۔ سنو، ہمارے پاس تو 2000 بھی نہیں، گھر کا ایڈوانس کیسے ہوگا؟ اور اگر ہو بھی گیا تو ہر ماہ گزارا کیسے کریں گے؟
شوہر نے ایک پل مجھے دیکھا اور بولا، اللہ مالک ہے۔۔۔۔
میں نے اپنی شادی کا منہ دکھائی والا سیٹ بیچ کر ایڈوانس دیا اور گھر لے لیا۔۔۔۔
سسرال والوں نے بہت باتیں کیں کہ کوئی منہ دکھائی کی چیز بھی بیچتا ہے؟۔۔۔
مگر میں چپ رہی۔۔۔۔
الگ گھر میں آ کر صرف ایک ہی خیال ذہن میں تھا کہ کھانا روز کہاں سے آئے گا۔۔
10 دن ایسے گزرے، پورا دن انتظار کرتی کہ شوہر آئیں گے رات کو کھانا لے کر، اور وہ کھائیں گے۔۔۔۔
آج بھی یاد ہے، رات 2 بجے کا وقت تھا، میں نے جا کر نماز پڑھی اور بس روتی رہی۔۔۔
اس وقت میرے الفاظ تھے، "اے اللہ، سب کہتے ہیں کہ میں منحوس ہوں، شادی کر کے شوہر کو برباد کر دیا۔۔۔۔
میں یتیم ہوں، باپ بھی نہیں جس سے جا کر کچھ پیسے مانگ لوں۔۔
اب تو ہی میری عزت رکھ۔۔"
یہ کہہ کر میں نے قرآن پاک پڑھنے کو لیا اور سورۃ البقرہ پڑھنا شروع کیا۔۔۔
اس طرح میں روز یہی کرتی، رات 12 بجے کے بعد جا کر نماز پڑھنے بیٹھ جاتی اور صبح تک بیٹھی رہتی۔۔۔۔
اللہ کا کرنا ہوا، کچھ عرصے بعد جس شخص نے شوہر کے ساتھ غلط کیا تھا، پیسے کھا کر کاروبار میں نقصان پہنچایا تھا، اس کے بھائی کو پتہ چلا، اس نے میرے شوہر کو بلا کر 2 لاکھ دیے۔۔۔
اور بولا، "میں وہ تمام پیسے تو نہیں دے سکتا، مگر تم یہ رکھو گھر کے خرچے کے لیے۔۔۔۔۔"
وہ 2 لاکھ ملنے پر ہم نے پہلی بار پورا راشن اور گوشت مرغی خریدا۔۔۔۔
اللہ کا کرنا تھا کہ میرے شوہر کے تمام پرانے کلائنٹس نے ان سے دوبارہ رابطہ کرنا شروع کر دیا۔۔۔
اور اس ایک سال کے اندر ہم نے اپنا سارا قرض اتار دیا۔۔۔۔
ڈرائنگ روم کا سامان، اے سی۔۔ اور کار بھی خرید لی۔۔۔۔
مگر کچھ کام ایسے تھے جو میں نے ہمیشہ جاری رکھے:
1. سورۃ البقرہ پڑھنا۔۔
2. پرندوں کو باجرہ ڈالنا۔
3. جو کام والی آتی تھی، اسے اپنے ساتھ تازہ کھانا کھلانا۔۔
4. جب بھی گوشت مرغی لاتی، ماسی یا ضرورت مند کا حصہ پہلے نکالتی۔۔۔
اللہ کا کرم ہے کہ آج تک کبھی میرا فرج خالی نہیں رہا۔۔۔
اللہ کا بہت کرم ہے، آج دن رات کام کرنے والی ماسی بھی ہے۔۔۔
شوہر کے پاس بھی کار ہے، کاروبار بھی ہے۔۔۔۔
آج کبھی اکیلے میں اپنی شادی کے شروع کے کچھ سال یاد کرتی ہوں تو حیران ہو جاتی ہوں کہ وہ وقت بھی تھا جب ایک وقت کے کھانے کی فکر تھی۔۔۔
اور آج وہ وقت بھی ہے کہ اللہ کی ہر نعمت موجود ہے۔
بیشک میرا اللہ کبھی انسان کو نہیں چھوڑتا۔۔۔
دنیا چھوڑ دیتی ہے۔۔۔___________
ایک مجبور لڑکی کی آپ بیتی
➤ مزید پڑھیں

