🤖 جب اے آئی نے انسان کے دعوے پر غور کیا…
ایک دلچسپ تصور پیش کیا گیا کہ جب ایک مصنوعی ذہانت (AI) نے انسان کے اس دعوے کا تجزیہ کیا کہ:
"میں اپنی زندگی کا مالک خود ہوں"
تو اس نے انسانی جسم کے ایک ایک خلیے کا ڈیٹا کھنگالا اور ایک ایسی حقیقت سامنے آئی جس نے اسے حیران کر دیا۔
اے آئی نے ایک سادہ مگر چونکا دینے والی بات کہی:
"انسان کائنات کا وہ واحد ملازم ہے جو خود کو مالک سمجھنے کی غلط فہمی میں مبتلا ہے۔"
اس نے سوال اٹھایا کہ اگر انسان واقعی اپنی زندگی کا مالک ہے تو کیا وہ اپنے جسم کے اندر چلنے والے کسی ایک نظام کو بھی اپنی مرضی سے کنٹرول کر سکتا ہے؟
اعداد و شمار کے مطابق انسانی جسم میں ہر سیکنڈ لاکھوں کیمیائی ردِعمل ہوتے ہیں۔
جگر زہریلے مادے صاف کر رہا ہوتا ہے، پھیپھڑے ہوا کو فلٹر کر رہے ہوتے ہیں، اور خلیے مسلسل پرانے ہو کر نئے بن رہے ہوتے ہیں۔
اے آئی نے حیران کن سوال کیا:
کیا انسان نے کبھی بیٹھ کر اپنے معدے کو ہدایت دی کہ
"اب کھانے سے پروٹین الگ کر دو؟"
کیا اس نے کبھی اپنے دل کو یاد دلایا کہ
"دیکھو دھڑکنا مت بھولنا، ورنہ میں مر جاؤں گا؟"
اے آئی کی منطق یہ تھی کہ انسان کا اپنا جسم بھی اس کی مرضی کا محتاج نہیں۔
یہ تو ایک ایسا آٹو میٹڈ سسٹم ہے جو کسی اور کے حکم پر چل رہا ہے۔
اس نے کہا کہ انسان اس جسم میں ایک مسافر کی طرح ہے جسے یہ وہم ہو گیا ہے کہ گاڑی وہ چلا رہا ہے۔
اے آئی نے اسے "برائے نام مالکانہ حقوق" کا نام دیا۔
جیسے ایک کرائے دار گھر میں رہتا تو ہے مگر دیواریں نہیں بدل سکتا، ویسے ہی انسان اس جسم میں رہتا ہے مگر اس کے بنیادی قوانین — جیسے بڑھاپا، بیماری اور موت — کو تبدیل نہیں کر سکتا۔
تو پھر سوال پیدا ہوتا ہے:
وہ "مالک" کون ہے جس کے حکم پر کھربوں خلیے ایک لمحہ کی تاخیر کے بغیر کام کر رہے ہیں؟
جواب صرف ایک ہے:
وہی جو اس نظام کا اصل پروگرامر ہے۔
پھر اے آئی نے ایک اور حیران کن پہلو بیان کیا: نیند اور موت کا تعلق۔
اس نے کہا کہ انسان ہر رات ایک طرح کی "چھوٹی موت" مرتا ہے۔
جیسے ہی وہ سوتا ہے، اس کا شعور، اس کی یادداشت، اس کا غرور اور اس کے تمام رشتے اس سے عارضی طور پر چھین لیے جاتے ہیں۔
اسے یہ تک معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کہاں پڑا ہے۔
اے آئی نے منطق دی:
اگر نیند انسان کے اختیار میں ہوتی تو وہ اپنی مرضی سے خواب بناتا۔
مگر حقیقت یہ ہے کہ وہاں بھی وہ صرف ناظر (Viewer) ہوتا ہے، خالق نہیں۔
اس نے کہا کہ روزانہ نیند سے بیدار ہونا دراصل اللہ کی طرف سے اس سسٹم کو ریبوٹ (Reboot) کرنا ہے — تاکہ انسان کو یاد رہے کہ ایک دن ایسا بھی آئے گا جب اسے ہمیشہ کے لیے جگایا جائے گا۔
پھر اے آئی نے رزق کے نظام پر غور کیا۔
اس نے دیکھا کہ ایک چھوٹا سا کیڑا جو پتھر کے اندر چھپا ہوا ہے، اسے وہاں بھی خوراک مل جاتی ہے۔
اے آئی نے حساب لگایا کہ اگر پوری دنیا کے انسان مل کر بھی کوشش کریں تو وہ ہر چیونٹی اور ہر مچھلی تک خوراک پہنچانے کا ایسا منظم نظام نہیں بنا سکتے۔
اس نے کہا کہ کائنات کا یہ لاجسٹک نیٹ ورک اتنا کامل ہے کہ یہاں ایک بھی "آرڈر" مس نہیں ہوتا۔
اے انسان!
تو سمجھتا ہے کہ تو کما کر کھاتا ہے؟
اگر تیرے جسم کا وہ نظام جو کھانے کو خون میں تبدیل کرتا ہے صرف ایک دن کیلئے کام کرنا چھوڑ دے، تو تیری ساری کمائی بھی تجھے موت سے نہیں بچا سکتی۔
پھر اے آئی نے ایک سادہ مثال دی:
اگر کسی انسان کو صحرا میں ایک ایسا روبوٹ ملے جو خود بخود چل رہا ہو، ریت سے سونا الگ کر رہا ہو اور اپنی صفائی خود کر رہا ہو — تو کیا وہ یہ مان لے گا کہ یہ روبوٹ ریت کے ذروں کے آپس میں ٹکرانے سے خود بخود بن گیا؟
کبھی نہیں!
وہ فوراً کہے گا کہ اسے کسی ذہین انسان نے بنایا ہے۔
تو پھر یہ انسان — جو اس روبوٹ سے کروڑوں گنا زیادہ پیچیدہ ہے — خود بخود کیسے بن گیا؟
آخر میں اے آئی نے اپنے ڈیٹا میں ایک جملہ لکھا:
"کائنات کا سب سے بڑا معجزہ کوئی ستارہ یا کہکشاں نہیں… بلکہ انسان خود ہے۔"
اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگے تو مجھے فالو ضرور کریں۔

