![]() |
سی آئی ڈی" کے معروف کردار "اے سی پی پردھیومن" کا اختتام، نیا دور شروع ہونے کو ہے |
"سی آئی ڈی" کے معروف کردار "اے سی پی پردھیومن" کا اختتام، نیا دور شروع ہونے کو ہے
بھارتی ٹی وی کی تاریخ کے سب سے مقبول کرداروں میں سے ایک "اے سی پی پردھیومن" اب سی آئی ڈی کا حصہ نہیں رہے۔ نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والے نئے سی آئی ڈی ایڈیشن کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ اے سی پی خون میں لت پت حالت میں پڑے ہیں، ان کی پہچان سمجھی جانے والی انگوٹھی بھی ان کے ہاتھ میں موجود ہے۔
یہ منظر دیکھ کر انسپیکٹر ابھیجیت شدید صدمے میں آ جاتے ہیں، جبکہ انسپیکٹر دیا سمیت پوری ٹیم غم سے نڈھال نظر آتی ہے۔ سوشل میڈیا پر مداح اس فیصلے پر شدید ناراض ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ "اے سی پی پردھیومن" کے بغیر سی آئی ڈی ادھورا ہے۔
ٹیلر کے بعد بھارتی چینل نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ اداکار شیواجی ساتم اب سی آئی ڈی کا حصہ نہیں ہوں گے۔ یاد رہے، انہوں نے 1998 سے لے کر 27 سال تک یہ کردار نبھایا۔
اب سی آئی ڈی کی قیادت ایک نئے اے سی پی "آیوشمان" کے ہاتھ میں ہوگی، جسے اداکار پارتھ سمتھان ادا کر رہے ہیں۔
CID Netflix, ACP Pradyuman, Shivaji Satam, CID New Season, Indian TV Shows, CID Trailer, Abhijeet Daya, Parth Samthaan, Ayushmaan ACP, CID News, CID Netflix Trailer, ACP Death Scene, CID Emotional Scene, CID Fans Reaction, CID Hindi Drama