بنی اسرائیل کا ایک بادشاہ تھا جو کافر ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ظالم بھی تھا جو لوگوں کو خنزیر کا گوشت کھانے پر مجبور کرتا تھا اور جو آدمی انکار کرتا تو سزائیں دے کر ہلاک کروا دیتا ۔ پھر اس زمانے کے ۔ سب سے بڑے عابد کو بادشاہ کے پاس لایا گیا لوگ اس عابد کے مرتبے اور فضیلت سے آگاہ تھے لوگ نہیں چاہتے تھے کہ اس عابد بزرگ کو بادشاہ کی طرف سے کوئی تکلیف پہنچے چنانچہ ایک سپاہی نے کہا آپ مجھے ایک بکری کا بچہ ذبح کر کے دے دیں ۔ جب بادشاہ کہےگا کہ اس عابد کے سامنے خنزیر کا گوشت رکھیں تو میں وہی بکری کا گوشت آپ کے سامنے پیش کرونگا ۔ بادشاہ یہ سمجھے گا کہ آپ نے اس کی خواہش کے مطابق خنزیر کا گوشت کھا لیا ۔ اور اس طرح آپ بھی ہلاکت سے محفوظ رہیں گے ۔ عابد نے بکری کا بچہ ذبح کر کے اس کا گوشت سپاہی کو دے دیا ۔ جب عابد کو بادشاہ کے سامنے لایا گیا تو بادشاہ نے حکم دیا کہ خنزیر کا کا گوشت لایا جائے ۔ منصوبے کے مطابق تو اس سپاہی نے بکری کا گوشت عابد کو پیش کیا بادشاہ نے کہا میرے سامنے خنزیر کا گوشت کھاؤ۔ عابد نے کہا میں ہر گز ہر گز نہ کھاؤں گا ۔ یہ سن کر سپاہی نے اشارے سے بتایا کہ یہ وہی بکرے کا گوشت ہے جو آپ نے دیا تھا ۔ آپ بلا جھک کھا لیں ۔ لیکن عابد نے بادشاہ کے سامنے وہ گوشت کھانے سے انکار کر دیا ۔ ظالم بادشاہ نے سپاہیوں کو حکم دیا کہ اسے قتل کریں ، جب عابد کو قتل کے لئے لے جانے لگے تو وہی سپاہی قریب آیا، اور کہا آپ نے گوشت کیوں نہ کھایا ؟ با خدا یہ وہی گوشت تھا جو آپ نے دیا تھا ۔ عابد نے کہا ایسی کوئی بات نہیں بلکہ میں اس بات سے ڈر گیا تھا کہ لوگ میری وجہ سے فتنہ میں مبتلا ہو جائیں گے ۔ کیونکہ جب بھی کسی کو خنزیر کا گوشت کھانے پر مجبور کیا جائے گا
تو لوگ کہیں گے کہ کہ فلاں عابد نے بھی تو مجبور ہو کر حرام گوشت کھا لیا تھا لہذا ہم بھی کھا لیتے ہیں۔ اس طرح لوگ میری وجہ سے بہت بڑے فتنے میں مبتلا ہو جائیں گے اور میں لوگوں کے لئے فتنہ ہرگز بنانا نہیں چاہتا ہوں یہ کہہ کر وہ عابد خاموش ہو گیا اور جلاد نے
اس کا سر تن سے جدا کر دیا ۔ سبحان اللہ اللہ تعالیٰ ھمیں بھی حق اور سچ پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔
کمرہ نمبر 302 اور 500 سال پرانی قبر کا خوفناک راز – دو سچی ہارر کہانیاں" --- 2 خوفناک کہانیاں ☠️ "کمرہ نمبر 3…
byNest of Novels June 23, 2025
JSON Variables
Welcome to Nest of Novels! Here, you'll find a collection of captivating Urdu novels, stories, horror tales, and moral stories. Stay tuned for the latest updates and new releases!